ہنگو، جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں دہماکہ، چھت گر گئی، 40 نمازی ملبے تلے

ہنگو (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے اہم شہر ہنگو کی مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔۔۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا ہے۔۔۔۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گر گئی، 30 سے 40 افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ پولیس، ریسکیو اہلکار اور اہلِ علاقہ موقع پر موجود ہیں، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں