ایک بار پھر افغانستان سے دراندازی، 3 دہشت گرد ہلاک، وطن 4 بیٹوں نے جان قربان کر دی

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) 28 ستمبر کی شام پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔۔۔۔ اس کے بعد ہونے والے آپریشن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے مقابلہ کیا اور شہادت کو گلے لگا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد بھی جہنم واصل ہوئے اور چند زخمی ہوئے۔۔۔۔۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔۔۔۔

close