اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کھیلنے کیلئے بھارت آئے جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے جہاں ٹیموں کے کھلاڑی بھارت پہنچ رہے ہیں وہیں باووما نے اچانک وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ جنوبی افریقی کپتان خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باووما ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز میں ایڈن مارکرم جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کپتان ٹیمبا باووما 7 اکتوبر کوسری لنکا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ہونگے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بھارتی شہر حیدر آباد پہنچی جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں