کراچی (پی این آئی) گرمیوں کا موسم ابھی ختم نہیں ہوا ۔۔ شدید گرمی کی لہر کی پیشن گوئی، آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں دوبارہ سے اضافے کا امکان، درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز دن کے بیشتر حصے میں راجستھان سے گرد آلود خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب اور مغرب سے بھی ہوائیں چلیں گی تاہم شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں