تیز ہوائیں ، گرج چمک کیساتھ بارشیں شروع، محکمہ موسمیات نے آج بھی برسات کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔ اوکاڑہ،عثمان بلاک سے اغوا ہونے والا بچہ برآمد پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ،کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔بنوں ،لکی مروت، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔بالائی اضلاع میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ پنجاب میں مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، لیہ ،بھکر ، میانوالی، ساہیوال۔میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔ اوکاڑہ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ نیپرا کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں