ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟ آئی سی سی نے 3 وینیوز فائنل کر لیے

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کے تین شہر فائنل کرلیے۔ امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، یہ میچز نیویارک، ڈیلاس اور میامی میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق نیویارک شہر سے 30 میل کی مسافت پر 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی ان دونوں مقامات پر اسٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close