چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وقت ضائع کرنے پروکیل پرجرمانہ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا،دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ عدالتی وقت کے ضیاع پر آپ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنا چاہیے۔

close