ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کے خلاف تباہ کن کرنے والے محمد سراج نے اپنا مین آف دی میچ کا چیک کولمبو کے گراؤنڈ اسٹاف کے نام کردیا۔پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ 2023 بھارت کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، ٹورنامنٹ کے 4 میچز پاکستان جب کہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے گئے۔ جیو نیوز کے مطابق سری لنکا میں کھیلے گئے میچز بارش سے متاثر بھی ہوئے، گروپ اسٹیج میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کے ہی باعث بے نتیجہ ختم ہوا جب کہ سپر فور میں بھی پاکستان اور انڈیا کا میچ بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر کھیلا گیا۔
سپر فور مرحلے میں بھی سیمی فائنل کی صورت اختیار کرجانے والا سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا، بارش سے متاثرہ میچز کو مکمل کروانے کے لیے سری لنکن گراؤنڈ اسٹاف نے بخوبی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جس کا اعتراف ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی کیا اور انعام کا اعلان کیا۔ جے شاہ نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل، سری لنکا کرکٹ کولمبو، کینڈی میں کیوریٹرز( پچ بنانے والے) اور گراؤنڈز مین کے لیے 50 ہزارڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں۔
دوسری جانب میچ کے اختتام پر جب سراج کو 5 ہزار امریکی ڈالر بطور مین آف دی میچ کا چیک دیا گیا تو انہوں نے وہ گراؤنڈ اسٹاف کو دے دیا۔ محمد سراج نے کہا ‘یہ انعام گراؤنڈز مین کو جاتا ہے، اگر وہ وہاں نہ ہوتے تو یہ ٹورنامنٹ ممکن نہ ہوتا، وہ تمام کریڈٹ کے مستحق ہیں’۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں