پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مختلف وجوہات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے جب کہ روپے کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں اضافہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔ جیو نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت88.55 ڈالرفی بیرل سے بڑھ کر93.93 ڈالرتک ہوچکی ہے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے

فی لیٹرقیمت 228.59 سے بڑھ کر 252.13 روپے تک پہنچی جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن میں47 پیسے اور ڈیلرزکمیشن میں41 پیسےکا اضافہ ہوا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کمیشن7 روپے41 پیسے تک ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن اورڈیلرز کمیشن کو مزید بڑھایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق فی لیٹرپیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پرفریٹ ریٹ میں1.60 روپے کا اضافہ ہوا اور پیٹرول پرفی لیٹر فریٹ ریٹ بھی3.77 روپے سے بڑھ کر5.37 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close