ایشیا کپ، افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا

لاہور (پی این آئی ) ایشیا کپ، افغانستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 89 رنز سے شکست، بنگلادیش کے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔

مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان شروعات اچھی نہ کر سکا، صرف ایک رنر پر اوپنر رحمان اللہ گرباز آؤٹ ہوگئے، تاہم ابراہیم زادران اور رحمت شاہ کے درمیان 78 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر رحمت 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 2 وکٹیں گرنے کے بعد ابراہیم زادران اورحشمت اللہ نے نصف سنچریاں اسکور کی لیکن پھر سیٹ بیٹر ابراہیم زادران 75 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر نجیب اللہ بھی 17 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔ افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔

بنگلادیش کے محمد نعیم 28 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند کا شکار ہوئے جب کہ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔ 2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور سنچریاں اسکور کیں۔مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں