90 روز میں عام انتخابات، جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)جماعت اسلامی نے آئین کے مطابق 90روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا،جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمی میں آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں، الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے آرٹیکل 218(3)کے تحت نگران حکومتوں اور اتھارٹیز کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں