چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ خارج، وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے گئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔۔۔۔ عدالت عالیہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے انصاف لائرز فورم کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں