گرج چمک کے ساتھ آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے موسم کی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے آج پیر کے روز اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔۔۔ اپنی تازہ ترین موسمی رپورٹ میں پی ایم ڈی نے اشارہ دیا ہے کہ اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایم ڈی نے 23 سے 27 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ایم ڈی کی پریس ریلیز کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔۔۔۔ بحیرہ عرب سے مون سون کی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔۔۔۔

close