روسی صدر پیوٹن کیخلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ کے سربراہ کا طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد (پی این آئی )روسی صدر پیوٹن کیخلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ کے سربراہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن کیخلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کا طیار گر کر تباہ ہو گیا جس میں موجود 10 افراد ہلاک ہو گئے، ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن طیارے میں موجود تھے۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ طیارے میں عملے کے تین ارکان سمیت تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، مسافروں میں یوگینی پریگوزن شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں