اسلام آباد (پی این آئی ) ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان نے موت سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اپنی موت کی پیشن گوئی کردی تھی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اپنی موت کی پیشن گوئی کرنے والا نوجوان محمد صلاح الدین پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھا جس نے فیس بک پر آخری پوسٹ میں اپنی ہی موت کی پیشن گوئی کی تھی۔ فیس بک پر مرحوم انجینیر محمد صلاح الدین کی بات چیت کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے فیس بک کا کور فوٹو تبدیل کیا تھا
، فوٹو سے اپنی تصویر ہٹائی اورگریگورین سال کے اختتام کی تصویر پوسٹ کی جس میں پتے ٹوٹ کر گرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔مرحوم محمد صلاح الدین نے پوسٹ پر یہ بھی لکھا کہ میں نے سوچا تھا مگر یہ قبل از وقت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو الصالحیہ روڈ 36 پر پیش آنے والے اس تصادم میں ایک باپ، اس کی دو بیٹیاں، ایک انجینئر، ایک پولیس افسر اور اس کے ایک دوست کی موت ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں