سا بق صدر ٹرمپ کیخلاف کون قریبی ساتھی گواہ بن گیا

واشنگٹن(پی این آئی) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں انہی کے نائب صدر مائیک پنس ان کے خلاف اہم گواہ بن گئے ۔ الیکشن کے نتائج الٹنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کامطالبہ بھی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہو ، اسے صدر بننے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اس کے بعد ٹرمپ نے جوبھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔ایسےشخص کو کبھی امریکا کا صدرنہیں بننا چاہیے۔ نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن نتائج اُلٹنے کی کوشش پر ٹرمپ کو نا اہل قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آئین کو فوقیت دی اور ہمیشہ آئین ہی کو اولیت دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں