37 سال قبل لاپتہ ہونیوالے کوہ پیما کی باقیات مل گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)37 سال قبل لاپتہ ہونیوالے کوہ پیما کی باقیات مل گئیں، کوہ پیمائی کےدوران 1986 میں لاپتہ ہونے والے شخص کی باقیات 37 سال بعد مل گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں میٹر ہورن گلیشیئر پر کوہ پیمائی کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما کی باقیات ملی ہیں، قصہ کچھ یوں ہے کہ سوئٹزرلینڈمیں گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک گروپ کوہ پیمائی کیلئے پہنچا تو انہیں ایک مقام پر ہائیکنگ بوٹ اور کرمپون برف سے نکلے ہوئے دیکھائی دیئے ۔

کوہ پیماؤں کی جانب سے پولیس اور ریسکیو ادارے کو اطلاع دی گئی ، جب برف کو ہٹایا گیا تو شوزوں کے ساتھ انسانی باقیات بھی تھیں جنہیں نکال کر لیبارٹری پہنچایا گیا، جہاں ڈی این اے ٹیسٹ سے ایک حیران کن بات سامنے آ ئی کہ یہ باقیات کسی اور کی نہیں بلکہ 1986 میں لاپتہ ہونے والے جرمن کوہ پیما کی ہے جس کی لاپتہ ہوتے وقت عمر 38 برس تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں