غسل کعبہ کی تقریب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، بیت اللہ کو کن اشیاء سے دھویا جائے گا؟

مکہ مکرمہ (پی این آئی) 2 اگست یعنی 15 محرم الحرام کو غسلِ کعبہ کی تقریب نمازِ فجر کے بعد منعقد ہو گی۔۔۔۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔۔۔۔

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں