محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی۔۔ آج رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو کر بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ،ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کےدوران وقفے وقفے سے موسلا دھار بار شوں کا امکان ہے۔اس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں