محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ، اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور،حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مانسہرہ ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ، وزیرستان، کرک اور لکی مروت میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ،ہری پور ،مانسہرہ، ایبٹ آباد ، پشاور، مردان ،نوشہرہ اور کرم میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، مری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں