آج سے کن کن شہروں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا میں جمعرات سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا کےمطابق بارشوں کایہ سلسلہ 17جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

 

 

پی ڈی ایم اے نے اس حوالےسے متعلقہ اضلاع کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔متعلقہ اضلاع کوپی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلہ کےمطابق ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی اورسوات کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے ،اس لئے برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں، تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں