اسلام آباد(پی این آئی) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: نگر پارکر82، ڈہلی 80، اسلام کوٹ 59،چھاچھرو41، ڈپلو 11، مٹھی 07، کراچی ( ڈی ایچ فیز 23، جناح ٹرمینل 13 ، فیصل بیس 14، یونیورسٹی روڈ ، اولڈ ائیرپورٹ 10، گلشن معمار 08، کورنگی 05، قائد آباد ، گلشن حدید 03،سعدی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن 03، ناظم آباد، نارتھ، کراچی، صدر 01)، بدین 25،میرپورخاص 10، ٹھٹہ، سانگھڑ 02، پنجاب: ناروال 31، بہاولنگر 14، لاہور ( ائیرپورٹ05 (،کشمیر:مظفرآباد (ائیرپورٹ، سٹی 06) ،گڑھی دوپٹہ 03، گلگت بلتستان: گوپس، گلگت 04، بگروٹ، ہنزہ 03، خیبر پختونخواہ :کاکول 21، سیدو شریف 15 بالاکوٹ، تخت بھائی 11،کالام09، پٹن 05، پارہ چنار اور بالائی دیر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، خیر پور، دادو اوردالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں