مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تمام مسافر ہلاک

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ میں چھوٹامسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 مسافر مارے گئے۔ لاس ویگاس ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والا طیارہ رن وے سے کچھ دور ہی گیا تھا کہ زور دار جھٹکوں کے بعد زمین پر آ گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔

 

 

 

 

آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ طیارے پر سوار پائلٹ سمیت مسافروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور تمام افراد زندہ جل گئے۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے 6 لاشیں نکال لیں جبکہ تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں