10جولائی تک کہاں کہاں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے دریائے راوی اور ستلج سے متصل علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی کر دی ،پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجےکے سیلاب کی وارننگ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے 10 جولائی تک دریائے چناب، ستلج اور راوی سے متصل علاقوں میں تیزبارش کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے مشرقی دریاؤں میں پانی کا بہاؤبڑھنے لگا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آنےکاخدشہ ہے، تیز بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔”جیو نیوز ” کے مطابق ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ،گجرات اور وزیرآباد کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے علاقے بھی ممکنہ سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ملحقہ ندی نالوں میں آج سے 10 جولائی تک اونچےدرجےکے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب کمشنرگوجرانوالہ کا کہنا ہےکہ صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیےکمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، فلڈ ریلیف کیمپ سیالکوٹ، گجرات اور وزیرآباد میں لگائے گئے ہیں، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔دریائے چناب کےکنارے آباد لوگوں کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کرادیئے ہیں، گوجرانوالا ریجن میں ریسکیو اور دوسرے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم اےنے پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں17 اموات کی تصدیق کی ہے۔ گوجرانوالا میں 6، لاہور 4 ، شیخوپورہ اور چکوال میں3 ،3 ، جھنگ اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 49 افراد زخمی ہوگئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں