کراچی (پی این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی، ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اقدام کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔دوسری جانب مرتضی وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز کا دورہ کرکے بارشوں سے قبل انڈر پاسز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے کہ بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے مون سون بارش شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں