ہوبہو مائیکل جیکسن جیسی شکل والا لڑکا، بالوں کا اسٹائل، لباس اور ڈانس بھی ویسا ہی کرتا ہے، تعلق کہاں سے نکلا؟

ورجینیا(پی این آئی)سوشل میڈیا صارفین نے آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کا ہمشکل ڈھونڈ نکالا، جو نہ صرف آنجہانی گلوکار کی طرح دکھائی دیتا ہے بلکہ ان ہی کی طرح لباس، بالوں کا سٹائل اور ڈانس بھی کرتا ہے, جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والے فیبیو جیکسن کا تعلق برطانیہ سے ہے جو کہ ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن سے مماثلت کے باعث سوشل میڈیا پر فیبیو کے خوب چرچے ہیں جبکہ صارفین انہیں آنجہانی پاپ گلوکار کا رشتہ دار سمجھتے ہیں۔فیبیو جیکسن کا نہ صرف چہرہ مائیکل جیکسن سے ملتا ہے بلکہ وہ انہیں کی طرح اسٹائلنگ اور ڈانس بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فیبیو کے ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔مائیکل جیکسن کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے 30 سالہ فیبیو کو کئی دستاویزی فلموں میں آن اسکرین مائیکل جیکسن کا کردار ادا کرنے کا موقع بھی مل چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں