وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ الحمداللہ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھا کر لیا ہے۔30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔

انشاءاللہ۔دوسری جانب آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ بھی طے پانے کا امکان ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کریں گے۔

close