اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی متوقع ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،۔ مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،
محکمہ موسمیات، ایبٹ آباد ،کاکول، پشاور ، چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ، محکمہ موسمیاتپنجاب میں اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد ،حافظ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال،بھکر،لیۂ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق خطہ پوٹھوہار ، مری گلیات، ناروال، ، لاہور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان کا امکان ہے ، محکمہ موسمیاتملتان،بہاولپور،بہاولنگر ،ساہیوال اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ،
محکمہ موسمیاتبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات زیارت ، لورالائی،ژوب، بارکھان، کوہلو، قلات ،خضدار ، نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی متوقع ہے .سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا . بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے .کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں