گرمی کی ہوگئی چھٹی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں شام یا رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ بعد از دوپہر میدانی علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت اورکوہاٹ میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں