تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم کشمیر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔خیال رہے کہ آج 21 سے 24 جون کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں