چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ ہے۔ پشاور سے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے نے جاری مراسلے میں کہا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

مراسلہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز و سامان تیار رکھیں۔ حساس علاقوں میں سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ کسی رکاوٹ کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں