کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ گرمی سے بے حال شہریوں کو نوید سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟۔۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مری اور گلیات میں جکڑ چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں آج سے موسم گرم اور خشک رہے گا،رات کے وقت تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گجرنوالہ ،سیالکوٹ ،لاہور نارروال ،فیصل آباد،قصورمیں آندھی کا امکان ہے،ساہیوال ،اوکاڑہ،بہاولنگرمیں بھی جکڑ کے سارتھ بارش متوقع ہے۔دوسری جانب کے پی کے بیشترمقامات پرآج موسم گرم اورخشک رہے گا، دیر،مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، بلوچستان اورسندھ کے اکثر مقامات پرموسم گرم اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں