گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ لاہور،ساہیوال،اوکاڑہ، سرگودھا، مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میانوالی،میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر ، مالاکنڈ،کو ہستان ، کرم ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے ، جبکہ کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خوشاب،نورپورتھل،منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں