امریکہ کی مسجد میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دعا

مٹیکساس (پی این آئی) امریکہ کی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ریاست ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا کرائی گئی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کیمونٹی سے خطاب کیا۔۔۔۔۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا ہے۔۔۔۔۔انہوں نے مسجد میں موجود مسلمانوں سے درخواست کی کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں۔۔۔۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے یہ بھی اپیل کی کہ امریکی مسلمان اپنے بہن عافیہ کے لیے مالی، قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں