پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی کر دی گئی، کن علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی؟

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی جون کے مہینے میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے، بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے،

سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں