مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، کہاں کہاں بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلا م آباد(پی این آئی)مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا جس کے باعث پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے جو تیز بارش برساسکتا ہے اور اس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم مئی کے دوران کراچی میں بھی وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گردآلود طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساتھ ہی چمن میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے طاقتور مغربی سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے اور تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں