آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ بیرسٹر سلطان محمود گروپ کو بڑی کامیابی مل گئی

مظفر آباد (پی این آئی)صدر آزاد کشمیر اور تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود کی سربراہی میں بننے والے فارورڈ بلاک نے چوہدری رشید کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیاہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ میں اتفاق ہو گیاہے اور دونوں جماعتوں نے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت کا اعلان بھی کر دیاہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے (ن) لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کردیئے تھے تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں