بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے کتنے ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری؟

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بیساکھی کی تقریبات کیلئے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ نئی دہلی سے جاری پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق بیساکھی کا سالانہ میلہ 9 اپریل سے 18 اپریل تک پاکستان میں ہو رہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سکھ یاتریوں کو ویزے کا اجرا مذہبی مقامات کے دورے کے متعلق دو طرفہ معاہدہ کا حصہ ہے۔

ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کے دو طرفہ معاہدہ پر پوری طرح عمل درآمد کے عزم کے مطابق ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف نے سکھ یاتریوں کو بیساکھی کی مبارک باد بھی دی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب کا دورہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں