7.6شدت کا خوفناک زلزلہ، ہلاکتیں ہوگئیں

چمبری جھیلسسٹم (پی این آئی) بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پورٹ مورسبے جیو فزیکل آبزرویٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو موئیہوئی نے بتایا کہ پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کو ملک کے پہاڑی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز چمبری جھیلسسٹم کے قریب 62 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے، 23 افراد کو نقصان پہنچا اور متاثرہ علاقے میں 300 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں