پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں، ژالہ باری، لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔۔۔۔ جس سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔۔۔۔رپورٹس کے مطابق ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، میختر، رکھنی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش جاری ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کوہ سلیمان رینج میں لینڈسلائڈنگ سے متعلق آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔۔۔۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔۔۔

دھاناسر کے دونوں جانب تین سو سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے خوراک کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔یہ بھی رپورٹس ہیں کہ ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا ہے۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں