محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،بالاکوٹ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوہاٹ ،کوہستان، پشاور، نوشہرہ، ہری پور، مردان ، کرم ، وزیرستان ،ڈی آئی خان اور بنوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پنجاب میں مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، منڈی بہاو¿الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، بہاولنگر ، شیخوپورہ، حافظ آبادمیں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیا ت کا مزید کہناہے کہ لاہور،قصور ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ،میانوالی ، سرگودھا، بھکر ، لیہ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ڈیرہ غازی خان، راجن پور،ملتان، ساہیوال ،اوکاڑہ اور خانیوال میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ،ژوب، بارکھان، سبی،جعفرآباد، نصیرآباد، زیارت، چمن میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پشین،جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار،تربت ، آواران، پنجگور ،کیچ ،گوادر ، پسنی اور مکران میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ کے شمالی اورشمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ سندھ میں کراچی، حیدرآبا د ، عمر کوٹ، ٹھٹھہ ،بدین ، مٹھی میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر،میرپور خاص ، سانگھڑ اور دادو میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے ،ادھر کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں