ایک اور غیر ملکی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)ایتھوپین ائیرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا،ائیرلائن یکم مئی 2023 سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کر دے گی۔ہم نیوز کے مطابق ایتھوپین ائیرلائن نے پاکستان کا فضائی آپریشن شروع کرنے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ایتھوپین ایئر لائنز افریقہ میں سب سے بڑی نیٹ ورک آپریٹنگ کیریئر ہے۔پی آئی اے کا افریقہ کے روٹس کے لیے ایتھوپین ایئرلائن سے کوڈ شروع معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

ایتھوپین ائیرلائن ادیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں