روزے ٹھنڈے ٹھار، رمضان میں کن شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔۔۔ جبکہ شہر قائد کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی البتہ 12 مارچ کے بعد بہتری آجائے گی۔۔۔۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں