مسجد نبویﷺ کے صحن میں پاکستانی عمرہ زائر کو دل کا دورہ، 10منٹ بعد دل نے دوبارہ کام شروع کردیا، تفصیلات ایسی کہ جان پر آپ بھی کہیں گے” سبحان اللہ “

جدہ (پی این آئی) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبویؐ میں موجود تھے۔ اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پرمسجد نبوی ؐ اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی،

طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں