برازیل کے سابق صدر کے خلاف سعودی عرب سے ملنے والی گھڑی اور زیورات کا اسکینڈل سامنے آ گیا

ریو ڈی جنیرو (پی این آئی) جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو کو 30 لاکھ ڈالر مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کے نئے الزام کا سامنا ہے۔ یہ تحفے انہیں سعودی حکومت کی جانب سے دیئے گئے تھے۔ اس حوالے سے برازیل کے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں اُس وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی تھی۔۔۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر نے غیر ملکی تحائف اپنےمشیرکے ذریعے خفیہ طور پر برازیل منتقل کرنے کی کوشش کی کیونکہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہوتا ہے۔یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ملک کے صدر غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں