کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ ۔۔ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب اور ژوب میں چند مقامات پربارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش:خیبرپختونخوا:کاکول04، پٹن 03، دیر02، کالام01، گلگت بلتستان:بگروٹ 03، بونجی، گلگت 01،: بلوچستان: ژوب02،پنجاب : کوٹ ادومیں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ،کالام منفی 03، استورمنفی 01،بگروٹ اورگوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں