محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی05، گوپس منفی04، لہہ منفی 03اوربگروٹ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں