جمائما خان ، سلمان ، قاسم اور ٹیریان کو لیکراچانک کہاں پہنچ گئیں؟چاروں افرادتوجہ کا مرکز بن گئے

لندن (پی این آئی)جمائما خان کی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں لیسٹر اسکوائر کے اوڈین لکس سینما میں ہوا۔لندن میں ہونے والے پریمیئر میں فلم کی پوری کاسٹ نے بھرپور شرکت کی، لیکن پنک کارپٹ پر توجہ کا مرکز بنی فلم کی پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر جمائما خان جو اپنے بچوں سلمان ، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ہمراہ آئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ’اسٹوڈیو کینال یوکے‘ نے پنک کارپٹ سے

ایک تصویر شیئر کی جس میں جمائمہ خان سلمان ، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ساتھ تصویر کے لئے پوز دے رہی ہیں۔’اسٹوڈیو کینال یوکے‘ کے مذکورہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’اہل خانہ کے ہمراہ‘۔واضح رہے کہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی نمائش آسٹریلیا میں ہوچکی ہے جبکہ 24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔ تاہم اس فلم کو ریلیز سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں