ترکیہ زلزلے کے ملبے سے 7ماہ کے بچے کو 139گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

انقرہ (پی این آئی )ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنیوالے 7.8شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ابھی بھی ریسکیو کا کام جاری ہے۔زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ترک صوبے

حتائے میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 7 ماہ کے بچے کو زلزلہ کے تقریبا 139 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا۔اس کے علاوہ 12 سالہ لڑکی کو اور قہرمان ماراش میں ملبے سے 70 سالہ خاتون کو بھی زندہ نکالا گیا۔ملبے سے زندہ نکلنے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل ایک نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 4 دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں