محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

بدھ(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی۔۔ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔تاہم شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 10 ،کالام منفی 09، گوپس منفی 05 ،پاراچنار اور استور میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں